(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں چار روزقبل لاپتا ہونے والے موٹر شو روم مالک کی لاش بحرین سے مل گئی۔ اختر خان ساکن منگلور چار روز قبل مینگورہ میں شو روم سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی رپورٹ تھانہ بنڑ میں درج کی گئی تھی،جن کی لاش جمعہ کو بحرین سے ملی۔ ایس ایچ او بنڑ جان عالم کے مطابق مقتول کو ایک پولیس اہلکار وقاص ساکن منگلور اور دو بھائیوں لیاقت علی، جاوید ساکن افغانستان حال یوسف آباد مینگورہ نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وجہ قتل گاڑی کی رقم کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔
