Swat

سابق قومی اسمبلی مظفر الملک خان نے اے این پی سے راہیں جدا کرلیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی و رہنما مظفر الملک خان المعروف کاکی خان نے اپنے خاندان، ساتھیوں اور اے این پی کے ورکروں اور عہدیداروں کے ساتھ اے این پی سے استعفا دیکر پارٹی کے ساتھ 60 سالہ تعلق کا خاتمہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی سے اپنے خاندان کی 60 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ پارٹی قائدین کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہم اس بات پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی سے پرانی رفاقت ختم کردیں۔ ہم اپنے خاندان کے افراد، دوست، احباب اور کارکنوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے انتخابات اور ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اس موقع پر ہم اسفندیار ولی خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے پارٹی میں رہتے ہوئے ہمیں عزت دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں