(باخبر سوات ڈاٹ کام)اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا پانچواں اجلاس چیئرمین احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کمشنر آفس سیدوشریف میں ہونے والے اجلاس میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم،ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب،چیف کنزرویٹر،ڈی ایف او سوات، ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ، اسسٹنٹ کمشنر بحرین، ٹی ایم اوز، بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران محمد خالق کاکا،اورنگ زیب ایڈوکیٹ، ثناء اللہ خان، احسان اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب نے چیئرمین بورڈ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد خان اور دیگر اعلیٰ افسران کو سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔اس موقع اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین احمد خان اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے اٹھائے گئے اقدامات اور فراہم کی گئی بھاری مشینری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے۔
