(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی وکلا نے فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بار ایسوسی ایشن اور سوات بار ایسوسی ایشن کے صدور کی قیادت میں وکلا نے ریلی نکالی اور فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین کا محاصرہ اور مظلوم فلسطینیوں پر مزید مظالم بند کیے جائیں۔
Swat
