Swat

درجہ چہارم ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)درجہ چہارم ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں درجہ چہار م ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے درجہ چہار م ملازمین کے صدر سید خطاب نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ملازمین سے 8 گھنٹے ڈیوٹی لینے کے فیصلہ پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ملازمین سے بدستور 24 گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فوت شدہ ملازمین کے بچوں کا کوٹا بحال کر نے کے ساتھ ساتھ میڈیکل بور ڈ سے وابستہ مسائل بھی فوری حل کئے جائیں۔ مظاہرین نے موسم الاؤنس کی مد میں چار کول کی رقم بھی بڑھا نے کیلئے اسے کم ازکم 20 ہزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ درجہ چہار م ملازمین اور ان کے صدر نے کہا کہ اگر ان کے پیش کردہ مطالبات کو فوری طورپر حل نہ کیا گیا، تو وہ 16 جنوری سے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے جہانزیب کالج سے مظاہرہ شروع کریں گے جس میں درجہ چہارم ملازمین سے کثیرتعداد میں شرکت کی اپیل ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں