(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے ڈاکخا نہ روڈ پر تندور میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جس سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر برگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ کے نتیجے میں تندور میں کام کرنے والا نور عالم جھلس کر زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
