Swat

سیدو شریف ہسپتال سے قتل کے ملزمان ہتھکڑیاں کھول کر فرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ہسپتال سے قتل کے دو ملزمان ہتھکڑیاں کھول کر فرار ہوگئے۔ قتل کے دو ملزمان رحم داد ساکن کبل اور گلاب ساکن خوازہ خیلہ سوات جیل میں قید تھے۔ بدھ کو دونوں قیدیوں نے جیل میں بیماری کا بہانا بنایا جس پر جیل کے ڈاکٹر نے ان کو معائنہ کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کرنے کا کہا۔ جیل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا جنہوں نے دونوں قیدیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا، جہاں پر دونوں قیدی ہتھکڑیاں کھول کر فرار ہوگئے۔ بعد میں پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کیں، تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔