(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں دو مقامات پر اہلِ علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بنڑ میں اہلِ علاقہ نے روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔ امانکوٹ چوک میں بھی اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ شہر میں چرس، آئس اور ہیروین کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ نوجون نسل ان نشوں میں مبتلا ہورہی ہے جس کی وجہ سے زندگیاں تباہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے ان کو ضلع بدر کیا جائے، ورنہ عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
