Swat

کبل،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے صوبائی حلقہ پی کے 8 کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کبل چوک میں پیسکو دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور پیسکو کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں تک مسلسل ان کے علاقوں کی بجلی بند رہتی ہے، جس کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے اور گھروں میں پینے کا پانی بھی نہیں آتا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں