Swat

10 سال تک ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے ورنہ دھرنا ہوگا، جماعت اسلامی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات کا حکومت سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم اور انکم ٹیکس میں 10 سال کا استثنیٰ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر 2 جون کو چکدرہ انٹر چینج پر دھرنا کا اعلان کیا جائے گا۔ گذشتہ روز جماعت اسلامی سوات کے قائم مقام امیر ڈاکٹر خالد فاروق نے دیگر قائدین نائب امیر جماعت اسلامی سوات اختر علی خان، نعیم اللہ نائب امیر مینگورہ شہر اور جنرل سیکرٹری حیدر علی خان کے ہمراہ میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام گذشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی سمیت زلزلوں اور سیلاب کی صورت آفات سے دوچار ہیں، جس کی وجہ سے اس علاقے کا پورا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حالات کے تناظر میں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فی الفور واپس لے کر 10 سال کیلئے استثنیٰ دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیا جارہا ہے۔ ہمار امطالبہ ہے کہ حکومت اس سے قبل ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے۔ بصورت دیگر جماعت اسلامی اس کے خلاف 2 جو ن کودوپہر 4 بجے چکدرہ میں موٹر وے پر اپنے مطالبہ کے حق میں دھرنا دے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں