(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)سوات حامد بونیرے کی زیرِ صدارت ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع سوات کی مجموعی کارکردگی،اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی حاضری اور دیگر امورکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے بہترمانیٹرنگ کویقینی بنائیں۔
Swat
