Swat

بحرین، زخمی جانور کو گھسیٹنے والے ٹی ایم اے اہل کار معطل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں کی جانب سے زندہ کتے کو سرکاری گاڑی سے باندھنے اور بازار میں گھسیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحصیل چیئرمین کے حکم پر ٹی ایم اُو نے چاروں ملازموں کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ان ملازمین نے کتے کو گاڑی سے باندھ کر بازار میں گھسیٹا تھا۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ کتا زخمی ہوگیا تھا اور شدید درد سے کراہ رہا تھا۔ اس کے باوجود ملازمین اسے گھسیٹ کر لے جارہے تھے۔ ٹی ایم او نے گاڑی کے ڈرائیورقاری ریاض، سنیٹری ورکر فضل احد، فضل واحد اور فضل رازق کو فوری معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں