Swat

سوات، ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کے حوالے سے اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد حامد کی صدارت میں ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد سلیم، نمائندہ محکمہ ڈویژنل مانیٹرنگ سمیت دیگر اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسرنے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات محمد حامد نے کہا کہ تمام محکموں بالخصوص محکمہ صحت میں سزا و جزا پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ جہاں ایک طرف غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں