(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل سرسینئی روڈ پر فاطمہ کریم میڈیکل سنٹر کے ساتھ موٹر کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں تحصیل کبل سرسینئی محلہ شاہی باغ کے رہائشی ڈاکٹر اسیر خان ولد نادر خان (میڈیکل آفیسر سیدو ٹیچنگ ہسپتال) جوکہ والدین کے اکلوتے بیٹے بتائے جاتے ہیں، شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم جانبر نہ ہوسکے۔
