Swat

زرعی یونیورسٹی سوات،سینٹ کا تیسرا اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی یونیورسٹی سوات کے سینٹ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِزراعت خیبر پختونخوا میجر (ر) محمد سجاد نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر داود جان (وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات)، جسٹس (ر) مفتاح الدین خان (نمائندہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ)، پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد (وائس چانسلرملاکنڈ یونیورسٹی)، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر (وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات)، ڈاکٹر محمد مظہر سعید (نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد)، زبیر ارشد (ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا)، محمد طاہر (ایڈیشنل سیکریٹری زراعت خیبرپختونخوا)، جاوید اقبال (ایڈیشنل سیکریٹری ایچ ای ڈی خیبرپختونخوا)، ارشد علی (ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ خیبر پختونخوا)، نورالحق (ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا)، محمد خا لق، باچا سید (چانسلر کے نامزد کردہ)، اکبر خان ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس UOAS، ڈاکٹر ابرار الحق ڈپٹی رجسٹرار UOAS، محمد علی (آڈیٹر UOAS) اور میاں اقبال نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹ نے مالی سال 2024-25ء کیلئے زرعی یونیورسٹی سوات کیلئے 2331.038 ملین روپے کے اضافی بجٹ کی منظوری دی، جس میں 1759.760 ملین روپے کے پانچ انڈومنٹ فنڈز شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔