(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ آگ سے تاجدار علی جھلس کر جاں بحق اور ان کی والدہ، بھابھی اور بھائی شجاعت علی جھلس گئے جن کو طبی امداد کے لئے برن سینٹر پشاور منتقل کردیا گیا۔
Swat
