(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمدحامدکی زیر صدارت 20 اکتوبر 2024ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات برائے ویلج کونسل/نیبرہوڈکونسل کے لئے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی الیکشن کمشنر سوات کی جانب سے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات، سیکورٹی، پولنگ اسٹیشنوں کی صورتحال اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات، ایڈیشنل ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات (مردانہ و زنانہ)، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات اور نمائندہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات نے ضمنی انتخابات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔
