Swat

کبل، تحریکِ مظلومان سوات کا گرینڈ جرگہ، دھرنے کا بھی اعلان کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریکِ مظلومان سوات کا کبل میں گرینڈ جرگہ،صوبائی اسمبلی کے سامنے 24 نومبر کو دھرنے کا اعلان کردیا۔کبل میں تحریک مظلومان ملاکنڈڈویژن کا سوات سطح پر ایک گرینڈ جرگہ ہوا جس میں تحریک مظلومان سوات کے مشران جہانگیر خان، ماسٹر صاحب، اقبال احمد، شاہ بہادرا ور حمید اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ جرگہ مشران نے گرینڈ جرگہ سے خطاب کیا اور کہا کہ 1980ء سے 1986ء تک ضلع سوات اور دیگر اضلاع میں ناقص بندوبست کے دوران غریب اور پہاڑی علاقوں کے ناخواندہ دیہاتیوں کی ناخواندگی سے فائدہ اٹھاکر ان کی زرعی اور زیرِ کاشت زمینوں کو اراضیات محکمہ فارسٹ کے کھاتے میں درج کیا گیا تھا۔ اس بات کا پتہ متاثرین کو 2014-15ء ڈیمارکیشن سے ہوا کہ ان کی ذاتی زمینیں محکمہ فارسٹ کے کھاتے میں درج کی جاچکی ہیں۔ ان لاکھوں ایکڑ اراضی میں مساجد، مدارس، کافی پرانے مکانات اور قبرستان موجود ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔