(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کی حدود میں ریت، بجری سمیت غیر قانونی مائیننگ اورکھدائی پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات ڈاکٹرشہزادمحبوب کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جابجا غیر قانونی کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسے مچھر پھیلنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے ضلع میں صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکم نامے میں غیر قانونی مائیننگ حفاظتی پشتوں، اہم پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی وجہ گردانا گیا ہے۔
