Swat

پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکارہے، قومی امن جرگہ ملاکنڈ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی امن جرگہ ملاکنڈ کے ممبران نے ملک بہرام خان سابقہ ایم پی اے دیر بالا، جان زیب خان سابقہ منسٹر دیر بالا، ملک شیر بہادر خان، ملک دلدار خان کی قیادت میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ قومی امن جرگہ ممبران نے ملاکنڈ ڈویژن پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ریجن پولیس جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر کارروائیاں کر رہی ہیں، جو امن و امان کی صورتحال کی برقراری میں مثبت رُخ پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ شب ضلع سوات میں اعجازپشتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر آر پی اُو ملاکنڈ عرفان اللہ خان، قائم مقام ڈی پی اُو سوات بادشاہ حضرت، ایس پی اپر سوات شوکت علی سمیت ایس ایچ اُو تھانہ چپریال محمد ایاز خان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں