(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے عملہ نے پولیس اور گوالیرئی کے عوام نے سیدو شریف کے ڈاکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ پیر کی رات سے ڈاکٹر اور عملہ دونوں ہسپتالوں میں ہڑتال کریں گے۔ گذشتہ روز گوالیرئی سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تھا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا تھا۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگایا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے تھانہ میں حبسِ بے جا میں رکھنے کا کہا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے لئے تھانہ منتقل کیا تھا۔ پیر کو ڈاکٹروں اور ہسپتال عملہ نے ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیر کی رات سے ہڑتال کا اعلان کیا۔دوسری جانب اہلِ گوالیرئی نے علاقہ میں ڈاکٹر کے خلاف مظاہرہ کیا اور ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
