(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کڑاکڑ میں موٹر کار کھائی میں گرنے سے کار میں سوار دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ناواگئی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں نیک زادہ ولد بخت زادہ اور رحیم زادہ ولد کاکی ساکنان ماکڈ چارباغ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
