Swat

بنڑ پولیس تھانہ کے اندر نوجوان کا قتل، راضی نامہ ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بنڑ پولیس اسٹیشن میں غلطی سے فیض اللہ تھانیدار کی فائرنگ سے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھنے والے عبید اللہ نوجوان قتل ہوئے تھے، مذکورہ کیس میں تھانیدار فیض اللہ سمیت 6 افراد جیل میں تھے۔ گرینڈ جرگہ کی کوششوں سے فریقین کے مابین راضی نامہ ہوگیا۔ جرگہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈاپور خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات سٹی میئر شاہد علی خان، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان اور دیگر عمائدین علاقہ بھی جرگہ میں شریک تھے۔ مقتول عبید اللہ کی جانب سے فریدون خان اور زاہد خان عرف باز خان نے جرگہ مشران کو خوش آمدید کہا اور مشران کے جرگہ کو قبول کرتے ہوئے فیض اللہ تھانیدار سمیت دیگر افراد کو رضائے الٰہی کی خاطر معاف کر دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں