(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ تحصیلِ کبل کے علاقہ دیولئی میں ایک شخص کی قتل شدہ لاش ملی، جس کو نامعلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کیا تھا۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت عصمت علی ولد محمد ساکن دیولئی کے نام سے ہوئی۔ چارباغ بازار کی جامع مسجد میں ایک شخص کی فائرنگ سے نمازی سبز علی ساکن منگولتان جاں بحق ہوگیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Swat
