Swat

سوات، بارش و برف باری کا نیا سلسلہ، جاتی سردی لوٹ آئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے ساتھ سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب مینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا،جو پیر کی شام تک جاری رہا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا یہ سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مینگورہ شہر میں پیر کو کم از کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔