(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے مینگورہ شہر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے۔ ہمارے دفتر اور حجرے کے دروازے عوام الناس کیلئے ہمیشہ کے لئے کھلے ہیں اور وہ اپنے مسائل کے سلسلے میں بلاجھجھک کسی بھی وقت آسکتے ہیں
