Swat

مینگورہ بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی،تاجروں کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ بائی پاس پر جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی کے خلاف تاجروں نے شٹرڈاؤن کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنرل بس سٹینڈ کے قیام کے بعد تاجروں نے اربوں روپے کی انویسمنٹ کی اور مہنگی جائیدادیں خرید کر ان پر عمارتیں تعمیر کیں۔ لیکن ایک مخصوص طبقہ سٹینڈ کو ایک بار پھر شہر کے اندر لانا چاہتا ہے اور بعد میں اس بس سٹینڈ کو اپنی من پسند جگہ منتقل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے کاروبار تباہ ہوجائیں گے۔ اس لیے ہم حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جنرل بس سٹینڈ کو اپنے مقام پر رکھ چھوڑا جائے، ورنہ تاجر برادری سخت احتجاج پر مجبور ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں