(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے نجی ٹیکسی ایمبولینس ڈرائیوروں پر سائرن بجانے پر مکمل پابندی لگا دی۔ڈی پی اُو سوات محمد عمر خان کو عوامی حلقوں نے بتایا تھا کہ نجی ٹیکسی ایمبولینس میں ہسپتال میں انتقال کرنے والے افراد یا ان مریضوں کو جن کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا جاتا ہے، کو گھر تک یہ نجی ایمبولینس لیکر جاتے ہیں۔ پورے راستے انہوں نے سائرن لگائے ہوتے ہیں، جس کی وجہ لوگ ذہنی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ ڈی پی اُو نے ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کو نجی ٹیکسی ایمبولینس پر سائرن بجانے اور تمام نجی گاڑیوں میں فلڈ لائٹس لگانے پر پابندی لگادی۔ تمام ٹریفک سٹاف کو حکم دیا کہ وہ ایسے گاڑی ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔
Swat
