Swat

میڈیکل اور دیگر الاؤنسز میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے، حاجی فضل معبود

(باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حاجی فضل معبود نے کہا ہے کہ حکومت پنشنرز کے میڈیکل اور دیگر الاؤنسز میں کم از کم سو فیصد اضافہ کرے۔ موجودہ مہنگائی نے سبک دوش ملازمین کو پریشان کررکھا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول حاجی بابا میں ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمدحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت سے صوبے کے لاکھوں پنشنروں نے توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پنشن میں اور دیگر الاؤنسوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ اس بڑھاپے میں پنشنروں کو تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔سبک دوش ملازمین نے اپنی زندکی کا زیادہ قیمتی حصہ ملک وقوم کی خدمت میں گزارا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔