Swat

مٹہ کالا کوٹ، گیس لکیج سے زوردار دھماکہ، 7 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ کی ایک دکان میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے زوردار دھماکے کے نتیجے میں دکان میں موجود 7افراد زخمی ہو گئے۔گذشتہ روز کالاکوٹ مٹہ میں دکان کے اندر گیس لیک ہونے کے باعث سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے باعث دکان میں موجود ارشد انور، واجد عمر، ہاشمی عمر ، عدنان ، اقبال ، تل ودان اور عبداللہ زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔