(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں راستے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک فریق عمران، ابرار، شیراز اور ایاز سکنہ گڑاسا کوکارئی کی فائرنگ سے فریق دوم کے رفیع، فاین، رحیم اللہ، صاحب ، امتیاز، وقاص، میر شاوز خان سکنہ گڑاسا کوکارئی زخمی ہوئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
