(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سیج بنڑ میں پک اپ کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر پک اپ بریک فیل ہونے کی وجہ سے آڑو کے باغات میں جا گری، جس کے نتیجے میں عثمان ولد چندڑ، مسماۃ راحیلہ زوجہ گل محمد جاں بحق اور گل محمد، باچا نظر، احمد علی، محمد عالم، لیاقت علی، سید محمد،مسماۃ عالیہ شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
