Swat

سوات، دریاکنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف تیسری روز بند رہا۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری نے سوات سمیت پورے صوبہ میں دریا کے کناروں تجاوزت کے خاتمے کا حکم دیا تھا،جس کے بعد دودن تک آپریشن جاری رہا۔ مینگورہ بائی پاس سے شروع ہونے والے آپریشن کے آخر میں سوات کے سب سے بڑے نجی پارک کو مسمار کردیا گیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ پارک کے بعد سابق گورنر غلام علی کی زمین اور اس کے بعد وفاقی وزیر امیر مقام کا ہوٹل بھی مسمار کیا جانا تھا، لیکن انتظامیہ نے پارک مسمار کرنے کے بعد اُس روز کا آپریشن ختم کردیا۔ دوسری جانب سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے بچے عبداللہ کی لاش کے لئے آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک ان کی لاش نہ مل سکی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں