Swat

سانحۂ سوات، جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سانحہ دریائے سوات جس میں سیالکوٹ اور مردان کے تیرہ افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے، کی یاد میں سٹی گورنمنٹ کی جانب سے جائے واقع کے قریب واکنگ ٹریک میں شمعیں روشن کی گئیں۔ سٹی میئر شاہد علی خان، سٹی کونسل کے چیئرمینوں اور عام لوگوں نے وہاں جاکر جاں بحق افراد کی تصاویر کے سامنے شمعیں روشن کئیں اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر سوات کے لوگ آج بھی غم زدہ ہیں۔ جب بھی لاپتہ عبداللہ کی لاش ملی گئی، تو میں خود ان کو سرکاری اور عوامی اعزاز کے ساتھ سیالکوٹ لے کر جاوں گا۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔