(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مزید دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ سنگوٹہ کے مقام پر اعزاز دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایوب پل کانجو کے مقام پر دریا سے نکال دی گئی۔ تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں سترہ سالہ نوجوان وقاص خوار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا جس کی لاش بعد میں نکال دی گئی۔
