Swat

مینگورہ، عوام کا بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، نشاط چوک بند

سوات (بیورو رپورٹ) مینگورہ میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عوام سڑکوں پر، احتجاجا نشاط چوک روڈ کو بند کیا گیا۔ گذشتہ رات مینگورہ کے متاثرہ علاقوں کے عوام بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے محمکہ واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیلاب کے آٹھ روز گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال نہیں کی گئی، جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں