Swat

قمبر بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ کی ممکنہ منتقلی کے خلاف احتجاج، روڈ بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں قمبر بائی پاس پر مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ کی ممکنہ منتقلی کے خلاف تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے روڈ کو بلاک کر دیا اور انتظامیہ سمیت ٹی ایم اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اڈے کی منتقلی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر تاجروں نے ہڑتالی کیمپ قائم کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنرل بس اسٹینڈ کی اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے، نہ کہ اڈے کی منتقلی یا اسے بند کرنے کا۔ لیکن ٹی ایم اے اور انتظامیہ توہین عدالت کرکے سرکاری اڈے کو ختم کرکے پرائیویٹ اڈے کو فروغ دینا چاہتی ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔احتجاج کے دوران روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں