Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت ڈپٹی کمشنر سوات سیلم جان مروت اور ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس نے کی۔ اجلاس میں سوات کے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مدین، بحرین، مانکیال، کالام اور مہوڈنڈ سمیت سوات کے نمایاں سیاحتی مقامات کے لیے تیار کیے جانے والے ٹورازم ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیسپاک حکام نے بتایا کہ یہ ماسٹر پلان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیسپاک کے باہمی اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی بہتری، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، انفراسٹرکچر کی ترقی اور قدرتی خوبصورتی کا تحفظ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کے ذریعے سیاحوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ مقامی آبادی کو روزگار اور ترقیاتی مواقع میسر آئیں گے، جس سے علاقائی معیشت کو نمایاں فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں