(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ گاشکوڑ میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پچیس سالہ بلال ساکن بانڈئی خوازہ خیلہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
