Swat

سوات، بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف مینگورہ کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیدو شریف روڈ پر واپڈا ہاوس کے سامنے سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود دن بھر گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے باقی ماندہ کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔ بعد میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ایس ای پیسکو سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے تاجروں کو غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر مظاہرین نے روڈ ٹریفک کے لئے کھول کر احتجاج ختم کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔