سوات (بیورو رپرٹ) برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے کئی روز سے بند کالام مہو ڈنڈ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ چند روز قبل ایک بڑا برفانی تودہ گرنے سے یہ سڑک ٹریفک اکے لئے مکمل بند ہوگئی تھی۔ اپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس کی نگرانی میں مہوڈنڈ روڈ سے گلیشیئر ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سعید الرحمان کے مطابق اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری کے ذریعے تین روز تک مسلسل جاری رہنے والے کلیئرنس آپریشن کے بعد راستہ مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
