Swat

کالام شیو روڈ آمد و رفت کے لیے بحال کردی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) حالیہ بارشوں سے متاثرہ ہونے والا کالام شہو روڈ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشینری کے ذریعے آمد و رفت کے لیے بحال کردی گئی۔ حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیاحتی مقام کالام کا اہم رابطہ راستہ شہو روڈ بری طرح متاثر ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی تھی۔ مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل شوزب عباس کی خصوصی ہدایات پر صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ روڈ کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کیے گئے۔ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے بھاری مشینری موقع پر پہنچا کر صفائی کا عمل تیزی سے جاری رکھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں