(باخبر سوات ڈاٹ کام) اپر سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ چالیار میں بارات کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ حادثہ میں شاد خان اور داود خان ولد روشن ساکن خوازہ خیلہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور شاز، موسی ، الیاس اور الزبتھ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
