Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات، 11 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق بریکوٹ کے علاقے شموزو میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ شموزو میں موٹر سائیکل حادثے کے دوران ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ کبل میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقے پیا میں موٹر سائیکل پھسلنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ باغ ڈھیرئی میں موٹر سائیکل حادثے کے دوران ایک شخص زخمی ہوا۔ چارباغ چوک میں پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بریکوٹ کے علاقے ناگوہا میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔