Swat

مٹہ، آئس کے عادی کی بیوی کو قتل اور بھابی کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بر سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شوخدڑہ میں آئس کے نشے کے عادی نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل، بھابی کو شدید زخمی کردیا اور پھر خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا بھی چراغ گل کرلیا۔ مٹہ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے کے والد فضل الہی نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عید کے پہلے دن ان کے بیٹے 34 سالہ نور الہی نے گھر میں معمولی تکرار کے بعد اپنی بیوی مسماۃ نفیسہ پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ بعد میں ملزم نے اپنی بھابی نایاب پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعد میں گھر سے نکل کر ملزم نے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ شدید زخمی نایاب کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں