Swat

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سوات سیاحوں سے بھر گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد جاری ہے۔ عید کے تین دنوں میں تین لاکھ تینتیس ہزار سیاحوں نے سوات کا رخ کیا، جس میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس سوات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے تحت 27 مئی 2026ء سے 30 مئی 2026ء تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 33 ہزار 877 سیاح 34 ہزار 693 گاڑیوں کے ذریعے وادی سوات میں داخل ہوئے۔ 2 لاکھ 14 ہزار 755 سیاح اور 25 ہزار 435 گاڑیاں واپس روانہ ہوئیں۔ اس دوران 62 غیر ملکی سیاح بھی سوات آئے جن کا تعلق برطانیہ، متحدہ عرب امارات، روس، کرغزستان، ناروے، امریکہ، چین، فرانس، پولینڈ، بیلاروس، ملائیشیا اور ایران سے تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں