(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیرِ صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، پلاننگ آفیسر، واپڈا/ پیسکو حکام، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ سوات، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔فورم نے بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے پیسکوایچ ٹی/ ایل ٹی لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور اپ گریڈیشن سمیت گیس کے منصوبوں کی منظوری دی جبکہ دیگر جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے اور عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔
Swat
