(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں دو افراد کے تشدد سے تیس سالہ جوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واجد علی کام پر جارہا تھا کہ دو ملزمان نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
