Swat

بالا سور پولیس مقابلہ، سابق دہشت گرد و موجودہ آئس ڈیلر ہلاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ بالا سور میں پولیس مقابلے میں سابق دہشت گرد اور موجودہ آئس ڈیلر ہلاک ہوگیا۔ گذشتہ روز ملزم سیف الملوک نے آئس کے نشہ میں اپنی بیمار اہلیہ کو نو عمر بیٹے سمیت ہسپتال لے جانے کے بہانے گھر سے نکال کر راستے میں کم عمر بیٹے کے سامنے چھری کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ مٹہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم ایک گھر میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں