(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کبل خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چند روز قبل بیرونِ ملک سے وطن واپس آئے ہوئے چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ڈاکٹر معاذ خان شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے دی جانے والی ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی صدمے کو صبرِ جمیل، استقامت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) سوات ڈویژن واجد علی خان، سابق صوبائی وزیر و سابق ناظمِ اعلیٰ سوات و سیکرٹری جنرل سوات ڈویژن محمد علی شاہ خان، ضلع سوات پارٹی صدر قوی خان، سابق تحصیل ناظم انجینئر حنیف خان، وزیرِاعظم یوتھ کورڈینیٹر سید صادق عزیز باچا ،حاجی نادر خان، حضرت علی خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
